میکسیکو سٹی۔5مارچ (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے مقامی اور امریکا میں مقیم اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ملک کی برآمدات پر 25 فیصد محصولات کے خلاف متحد ہو جائیں۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پیلس سے جاری بیان میں کہا کہ میں میکسیکو کے تمام باشندوں سے ایک ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کرتی ہوں۔ یہ وقت …
عوام امریکی محصولات کے خلاف متحدہو جائیں، میکسکن صدر

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔5مارچ (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے مقامی اور امریکا میں مقیم اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ملک کی برآمدات پر 25 فیصد محصولات کے خلاف متحد ہو جائیں۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پیلس سے جاری بیان میں کہا کہ میں میکسیکو کے تمام باشندوں سے ایک ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کرتی ہوں۔
یہ وقت ہے کہ ہم اپنی خودمختاری کا دفاع کریں۔ انہوں نے اس اقدام کو یکطرفہ اور موجودہ تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو ٹیرف اور نان ٹیرف اقدامات کے ساتھ جواب دے گا، جس کی تفصیل اتوار کو وسطی میکسیکو سٹی کے زوکالو اسکوائر میں ہونے والی عوامی اسمبلی میں دی جائے گی۔انہوں نے شمالی امریکا کی مسابقت کو مضبوط بنانے کے لئے اقتصادی انضمام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تجارتی جنگ کو مسترد کر دیا۔
میکسیکو صدر نے امریکا میں مقیم میکسیکن شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ قانون سازوں پر محصولات کے خلاف دباؤ ڈالیں اور انہیں ان اقدامات کے ممکنہ اقتصادی نقصان سے خبردار کریں۔ انہوں نے امریکا میں میکسیکو کے باشندوں کے تحفظ کے لئے سفارتی بات چیت کی اہمیت پر زور دیا، جو دونوں معیشتوں کے لئے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلہ پر قابو پالیں گے کیونکہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے لوگ ہیں۔








