عوام ترقی کا سفر روکنے اور ملک کو مسائل میں دھکیلنے کا جرم کرنے والوں کو معاف نہیں کرینگے،وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

لاہور۔30اپریل (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی،عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے مایوسی کا شکار ہیںاوریہ شکست خوردہ عناصر بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست کر کے صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ،اسی طرح اپنے دور میں ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کے …

لاہور۔30اپریل (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی،عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے مایوسی کا شکار ہیںاوریہ شکست خوردہ عناصر بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست کر کے صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ،اسی طرح اپنے دور میں ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے اندھیرے پھیلانے والے بھی پریشان ہیںکیونکہ پاکستان کا تیزی سے ترقی کا سفر طے کرنا مخالفین پر بجلی بن کر گر رہا ہے -وزیر اعلی شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں،الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو اپنے غیرسیاسی اور غیر اخلاقی رویوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے،زرداری صاحب کی لوٹ مار اور نیازی صاحب کی جھوٹ کی منفی سیاست نے عوام میں مایوسی پھیلائی ہے اور پاکستان کے باشعور عوام ان عناصر کی سیاست سے لا تعلق ہو چکے ہیں –

Leave a Reply