"پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مہاجرین کی نشستوں پر میرپور ڈویژن کے بعد مظفرآباد ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے اور پارٹی کی کارکردگی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔”
عوام نے ووٹ کی طاقت سے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے اور مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،مریم اورنگزیب

مزید خبریں
لاہور۔3اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مہاجرین کی نشستوں پر میرپور ڈویژن کے بعد مظفرآباد ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے اور مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ میرپور کے بعد مظفرآباد ڈویژن کے عوام کی شکر گزار ہیں جنہوں نے کسی دھمکی، دبا ئویا فراڈ کے بغیر ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آزاد کشمیر کے مہاجرین کی دس میں سے دس نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی محنت، کارکردگی اور عوامی خدمت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مقیم کشمیریوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے مریم نواز شریف کی قیادت کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے ان تمام کشمیری مہاجرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم محمدشہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوتے ہی آزاد کشمیر میں بھی پاکستان اور پنجاب کی طرز پر ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے مثالی سفر کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پونچھ ڈویژن میں بھی مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی پونچھ ڈویژن میں ہونے والے انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہاں کے عوام بھی ترقی کے نشان شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے۔








