اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کے اندراج و منتقلی اور درستگی کوائف کے لیے متعلقہ ڈسپلے سینٹرز پر 24اپریل تک رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 کروڑ 42 لاکھ رائے دہندگان پر مشتمل غیر حتمی /ابتدائی انتخابی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں،اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں …
عوام ووٹ کے اندراج کے لیے ڈسپلے سینٹرز پر 24اپریل تک رابطہ کرسکتے ہیں،الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کے اندراج و منتقلی اور درستگی کوائف کے لیے متعلقہ ڈسپلے سینٹرز پر 24اپریل تک رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 کروڑ 42 لاکھ رائے دہندگان پر مشتمل غیر حتمی /ابتدائی انتخابی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں،اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرز قائم کردیے ہیں۔غیر حتمی / ابتدائی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کردی گئی ہیں۔ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








