عوام کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں عطیہ کرنے سے اجتناب برتیں ، قید یا جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے، وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی)وزارت داخلہ نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں کیونکہ ایسا کرنے کی صوررت میں قید یا جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جن کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینے سے اجتناب کا کہا گیا ہے کہ ان میں لشکر …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی)وزارت داخلہ نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں کیونکہ ایسا کرنے کی صوررت میں قید یا جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جن کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینے سے اجتناب کا کہا گیا ہے کہ ان میں لشکر جھنگوی،سپاہ محمد، جیش محمد، لشکرطیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریہ نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام اسلام ،اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جمعیت الفرقان، حزب التحریر، خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس آف پاکستان، لشکر اسلام، انصار السلام، حاجی نامدار گروپ ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائٹڈ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوان اہلسنت، پیپلز امن کمیٹی( لیاری ) کراچی، اہل سنت والجماعت، الحرمین فا¶نڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت الجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ الامن، تحفظ حدود اﷲ، بلوچستان واجہ لبریشن آرمی، بلوچ ریپلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان گلگت ،تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق کیدر گروپ، عبداﷲ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ ، اسلامک موومنٹ آف پاکستان، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313 بریگیڈ ، تحریک طالبان باجوڑ، امر بالمعروف ونہی المنکر (حاجی نامدار گروپ )، بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد، یونائٹڈ بلوچ آرمی، جئے سندھ متحدہ محاذ، داعش، آئی ایس آئی ایل ، آئی ایس /آئی ایس، آئی ایس،جماعت الاحرار، لشکر جھنگوئی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں وکشمیر، الاختر ٹرسٹ، الرشید ٹرسٹ، جماعت الدعوة، فلاح انسانیت فا¶نڈیشن، غلامان صحابہ اور معمار ٹرسٹ سمیت 71 تنظیمیں شامل ہیں۔ عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948ء میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءکے تحت قرار دی گئی کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کی کسی بھی قسم کی معاونت، مالی امدادیا سہولیات فراہم کرنا قانوناً جرم ہے جس کی سزا قید یا جرمانہ ہوسکتی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی امن مخالف سرگرمی کی اطلاع 1717 پر دے سکتے ہیں۔