اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ عوام کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا کئی زندگیاں بچا سکتا ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر قومی جذبہ کے تحت کام کرنے والے طبی عملہ سمیت سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءپوری …
عوام کا سماجی روابط ختم کرنا کئی زندگیاں بچا سکتا ہے، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ عوام کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا کئی زندگیاں بچا سکتا ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر قومی جذبہ کے تحت کام کرنے والے طبی عملہ سمیت سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءپوری دنیا میں پھیل چکی ہے، حکومت نے اس وباءکی روک تھام کےلئے بروقت اقدامات کئے ہیں تاکہ اس وباءکو ہر ممکن طریقے سے روکا جا سکے اس کےلئے عوام کا تعاون درکار ہے، حکومت نے جو ہدایات دی ہیں ان پر مکمل طریقے سے عمل کریں اور اپنے گھروں میں رہیں اور سماجی رابطوں میل جول کو عارضی طور پر ختم کر دیںِِ، عوام کا سماجی روابط ختم کرنا کئی زندگیاں بچا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹر، نرسز، پیرامیڈکل سٹاف، سکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کوسلام پیش کرتا ہوں کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔









