عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح، بنیادی سہولیات خصوصاً بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمان سرگرم عمل ہے،سپیکر اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بنیادی سہولیات خصوصاً بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمان سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں صوبہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی فراہمی سے متعلق امور پر منعقد ہونے والے اجلاس …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بنیادی سہولیات خصوصاً بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمان سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں صوبہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی فراہمی سے متعلق امور پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے پیسکو کو بجلی کی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور بجلی کی ٹرپنگ کے معاملات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی سے متعلقہ دیگر مسائل پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیسکو کو کے پی کے میں کسانوں کو درپیش اوور بلنگ کے معاملات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ٹرانسفارمروں کی مرمت میں تاخیر پر بھی تشویس کا اظہار کیا اور پیسکو کو اس مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش کی وجہ گرمیوں کے موسم میں عوام کو شدید پراشانیون کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے پیسکو کے اہلکاروں کوعوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنانے اور بجلی سے متعلق امور کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے عوامی مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی لینے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تعریف کی۔ انہوں نے کے پی کے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیسکو حکام کی نااہلیوں پر گہری تشویس کا اظہار کیا۔ اراکین نے اجلاس کو اپنےاپنے حلقہ انتخاب میں بجلی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ اراکین کاکہنا تھا کہ انہیں پیسکو کی نا اہلی کی وجہ سے اپنے حلقے کے عوام کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سپیکر نے ممبران کو بجلی سے متعلق اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کو تحریری طور پر پیش کرنا کا کہا۔ انہوں نے پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو ممبران کی جانب سےپیش کئے گے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی سے متعلق تمام معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پی کے اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی بجلی کی فراہمی کو جاری رکھنے کی اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے اور اس سلسلے میں ترجیح بنیادوں پر اقدامات ا±ٹھا ئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ممبران سے بجلی کی چوری کے سلسلے میں تعاون کے لئے کہا۔ ممبران نے اس سلسلے میں پیسکو کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، عمر ایوب، خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی اور وزارت توانائی اور پیسکو کے سینئر افسران نے شرکت کی۔