ملتان۔ 18 فروری (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون نےملتان کی تحصیل شجاع آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر دیا۔ بدھ کو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب بستی بنگلہ موضع گردیز پور تحصیل شجاع آباد میں منعقد ہوئی جہاں مقامی عمائدین، سماجی شخصیات، متعلقہ محکموں کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا قاسم نون …
عوام کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیج ہے ،چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون
ملتان۔ 18 فروری (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون نےملتان کی تحصیل شجاع آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر دیا۔ بدھ کو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب بستی بنگلہ موضع گردیز پور تحصیل شجاع آباد میں منعقد ہوئی جہاں مقامی عمائدین، سماجی شخصیات، متعلقہ محکموں کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا قاسم نون نے کہا کہ عوام کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے قیام سے آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور عوام کو صحت مند زندگی میسر آئے گی۔ پانی ایک بہت بڑی نعمت ہے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پورا علاوہ مستفید ہوتا ہے اور رمضان المبارک میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے گا ۔ رانا قاسم نون نے اس منصوبے میں تعاون پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی مینجمنٹ بالخصوص منیجنگ ڈائریکٹر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ فلٹریشن پلانٹس کی مستقل دیکھ بھال، بروقت فلٹرز کی تبدیلی اور شفاف آپریشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے طویل مدت تک موثر انداز میں عوام کو سہولت فراہم کرتے رہیں۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں نے فلٹریشن پلانٹس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت اور وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی ان کا دیرینہ مسئلہ تھا جس کے حل سے انہیں بڑا ریلیف ملا ہے اور روزمرہ زندگی میں آسانی ہوئی ہے۔افتتاح کے بعد وفاقی وزیر نے واٹرفلٹریشن کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔









