پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سردار ممتاز علی خان چانگ نے کہا ہے
عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے، رکن صوبائی اسمبلی سردار ممتاز علی خان چانگ

مزید خبریں
صادق آباد۔04 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سردار ممتاز علی خان چانگ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے، اور وہ اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر جام پور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں عوام کے اندر پیپلز پارٹی کے تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، اور وہ خود بھی کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔
علاقائی ترقی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا اور کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ممتاز علی خان چانگ نے عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جس طرح جام پور میں اپنا پڑاؤ ڈالا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ صرف اور صرف عوامی حقوق کے ضامن بن کر ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کا مظاہرہ کر رہے ہیں یاد رہے کہ سردار ممتاز علی خان چانگ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنے حلقے میں ترقیاتی مسائل اٹھائے اور بھرپور طریقے سے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔








