عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نوجوان قومی جذبہ سے سرشار ہو کر کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کر رہے ہیں، ان میں آسانیاں …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نوجوان قومی جذبہ سے سرشار ہو کر کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کر رہے ہیں، ان میں آسانیاں بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رضاکارانہ جذبوں سے لیس یہ نوجوان قوم کا فخر ہیں۔