صوبائی وزیر خزانہ ومائنز اینڈمنرلز میر شعیب نوشیروانی نے کہاہے کہ عوام کی سہولت اور فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،عوام کے ووٹ سے حاصل کیے گئے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خاران میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میرشعیب نوشیروانی نے کہاکہ عوامی نمائندگی محض ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جسے پوری …
عوام کی سہولت اور فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،میرشعیب نوشیروانی
کوئٹہ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ ومائنز اینڈمنرلز میر شعیب نوشیروانی نے کہاہے کہ عوام کی سہولت اور فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،عوام کے ووٹ سے حاصل کیے گئے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خاران میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میرشعیب نوشیروانی نے کہاکہ عوامی نمائندگی محض ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جسے پوری ایمانداری، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ نبھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
حلقہ انتخاب کے عوام نے جن امیدوں اور توقعات کے ساتھ ہمیں منتخب کیا ہے، ان پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ میرشعیب نوشیروانی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور علاقے کی محرومیوں کا ازالہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور ترقیاتی عمل کو مزید موثربنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اعلانات کرنا نہیں بلکہ عوام کو عملی طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔
حلقہ انتخاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی ۔عوام کے اعتماد اور محبت کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں اور ان کی خدمت کا سفر پوری ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اجتماعی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ پسماندگی اور محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے۔









