عوام کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے، عوام کا حوصلہ بڑھانے اور ان میں احتیاطی تدابیر کے مو¿ثر ہتھیار کو اختیار کرنے کی آگاہی پیدا کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے، عوام کا حوصلہ بڑھانے اور ان میں احتیاطی تدابیر کے مو¿ثر ہتھیار کو اختیار کرنے کی آگاہی پیدا کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام وزارتوں کے پی آر اوز سے گفتگو ہوئی۔ کورونا وائرس کی وباءکے دوران انفارمیشن افسران کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا حوصلہ بڑھانے اور ان میں احتیاطی تدابیر کے مو¿ثر ہتھیار کو اختیار کرنے کی آگاہی پیدا کرنی ہے، عوام کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں