کراچی ۔ 22 اگست (اے پی پی) ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی بدھ کو عید الاضحی کا پہلا دن مذہبی جو ش و جذبہ سے منایا گیا۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراونڈ میں منعقد ہوا۔ علاوہ ازیں شہر بھر میں عید کی نماز کے حوالے سے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے …
عید الاضحی کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 اگست (اے پی پی) ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی بدھ کو عید الاضحی کا پہلا دن مذہبی جو ش و جذبہ سے منایا گیا۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراونڈ میں منعقد ہوا۔ علاوہ ازیں شہر بھر میں عید کی نماز کے حوالے سے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علماءنے اپنے خطاب میں دن کی مناسبت سے قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ نماز عید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ بعد ازاں لوگوں کی بڑی تعداد نے قبرستان کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادری چڑھائیں۔ نماز عید کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کئے جن میں بکریاں، دنبے، بیل اور اونٹ وغیرہ شامل تھے۔ قربانی کے بعد عزیز و اقارب اور غرباءمیں لوگوں نے قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ اس موقع پر بلدیاتی اداروں نے آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کئے تھے۔ عید کے پہلے دن لوگوں نے بڑی تعداد میں ساحل سمندر، تفریحی مقامات کا رخ کیا جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔








