عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی انتڑیاں ‘باقیات اور اوجھڑیاں مختص مقامات پر پھینکی جائیں،پاکستان ایئرفورس کی اپیل

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی)پاکستان ایئرفورس(پی اے ایف) نے جہازوں ‘ہوابازوں اور عوام الناس کے تحفظ کےلئے اپیل کی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی انتڑیاں ‘باقیات اور اوجھڑیاں مختص مقامات پر پھینکی جائیں ‘جانوروں کی باقیات چیلوں اور گدھوں جیسے پرندوں کو اپنے جانب راغب کرتے ہیں ‘یہ پرندے تیز رفتار جہاز سے ٹکرا کر تباہی پھیلاتے ہیں ۔پی اے ایف …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی)پاکستان ایئرفورس(پی اے ایف) نے جہازوں ‘ہوابازوں اور عوام الناس کے تحفظ کےلئے اپیل کی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی انتڑیاں ‘باقیات اور اوجھڑیاں مختص مقامات پر پھینکی جائیں ‘جانوروں کی باقیات چیلوں اور گدھوں جیسے پرندوں کو اپنے جانب راغب کرتے ہیں ‘یہ پرندے تیز رفتار جہاز سے ٹکرا کر تباہی پھیلاتے ہیں ۔پی اے ایف نے عوامی آگاہی پیغام میں بتایا ہے کہ چیلیں اور گدھوں جیسے پرندے جانوروں کے باقیات اٹھانے کے لئے آسمان پر گھومتیں ہیں جو تیز رفتار جہازوں ‘ہوا بازوں اور عوام الناس کے لئے خطرہ ہیں لہذا عوام الناس قربانی کے جانوروں کی باقیات مخصوص مقامات پر پھینکیں تا کہ قیمتی جانی اور مالی نقصان کو بچایا جاسکے اور ماحول بھی صاف رہے ۔ احیتاطی اقدامات عوام ‘پاکستان ایئر فورس کے جہازوں اور ہوا بازوں کے تحفظ کی ضامن ہیں ۔

Leave a Reply