منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب اتھارٹی عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کی آمد پر مثالی صفائی کےلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، عید کے تینوں ایام میں اضافی مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں موجود رہے گی۔
عید کے موقع پر مثالی صفائی بارے تیاریاں مکمل ، اضافی مشینری اورافرادی قوت فیلڈ میں موجود رہے گی، عابد حسین بھٹی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 25 مئی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب اتھارٹی عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کی آمد پر مثالی صفائی کےلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، عید کے تینوں ایام میں اضافی مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں موجود رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی انتظامات کا جائزہ اور شہریوں میں خود بائیوڈیگریڈیبل بیگز تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ عید آپریشن میں 11 ہزار 500 سے زائد ورکر حصہ لیں گے اور2600 سے زائد مشینری بروئے کارلائی جائے گی جبکہ مرکزی سڑکوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی جائے گی ،آلائشوں کی بروقت تلفی کےلئے ایس او پیز کے مطابق خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ7 لاکھ سے زائد ویسٹ بیگز کی تقسیم جاری ہے،مویشی منڈیوں اور یونین کونسل سطح پر بھی بیگز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ کھلی جگہوں، نہروں، تالابوں اور گلیوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائےگا۔ ہر تحصیل اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم، شکایات کے اندراج کے لئے ہیلپ لائنز فعال کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر شہر کو صاف ستھرا اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کےلئے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے جبکہ صفائی آپریشن کو مؤثر بنانے کےلئے فیلڈ ٹیمیں اور عملہ مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔اس موقع پرانہوں نے شہریوں سے صفائی عملے کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 235 آگاہی کیمپس قائم کئے گئے گے جہاں بلا معاوضہ شاپرز کی فراہمی کے ساتھ صفائی شکایات بھی درج نیزشہریوں کو آلائشیں مقررہ مقامات پر تلف کرنے کی ہدایت دی جا ئے گی۔








