اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) غذائی اجناس کی برآمدات میں ستمبر کے دوران 44.90 فیصد جبکہ چاولوں کی برآمدات میں 91.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019ء میں غذائی اجناس کی مجموعی برآمدات بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 318 ملین روپے ہوگئیں جبکہ ستمبر 2018ء کے دوران ایک لاکھ 7 ہزار 192 ملین روپے کی برآمدات کی …
غذائی اجناس کی برآمدات میں ستمبر کے دوران 44.90، چاول کی برآمدات میں 91.78 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) غذائی اجناس کی برآمدات میں ستمبر کے دوران 44.90 فیصد جبکہ چاولوں کی برآمدات میں 91.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019ء میں غذائی اجناس کی مجموعی برآمدات بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 318 ملین روپے ہوگئیں جبکہ ستمبر 2018ء کے دوران ایک لاکھ 7 ہزار 192 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح ستمبر 2018ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء میں 48 ہزار 126 ملین روپے یعنی 44.90 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق ستمبر 2018ء میں چاولوں کی برآمدات 38 ہزار 729 ملین روپے رہی تھیں جو ستمبر 2019ء کے دوران 74 ہزار 273 ملین روپے تک پہنچ گئیں اور برآمدات میں 35 ہزار 543 ملین روپے یعنی 91.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








