غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈرسمیت 7 فلسطینی شہید

West Bank
West Bank

غزہ۔ 12 نومبر (اے پی پی) غزہ کی جنوبی پٹی پراسرائیلی فوج کے حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈرسمیتکم سے کم 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اندر داخل ہو کرحماس کے ایک لیڈر کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ جھڑپ اور اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 7 فلسطینیشہید ہو گئے۔