واشنگٹن ۔21فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے غزہ میں امن عمل کو نقصان پہنچانے والی کوششوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق انڈونیشین صدر نے یہ بات واشنگٹن میں غزہ سے متعلق پیس کونسل کے افتتاحی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایک انٹرویو میں کہی۔ انڈونیشی صدر نے کہا کہ یقیناً ہمیں ان گروہوں کے خلاف محتاط رہنا چاہیے جو …
غزہ میں امن عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے گروہوں سے ہوشیار رہنا ہو گا، انڈونیشیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔21فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے غزہ میں امن عمل کو نقصان پہنچانے والی کوششوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق انڈونیشین صدر نے یہ بات واشنگٹن میں غزہ سے متعلق پیس کونسل کے افتتاحی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایک انٹرویو میں کہی۔ انڈونیشی صدر نے کہا کہ یقیناً ہمیں ان گروہوں کے خلاف محتاط رہنا چاہیے جو جامع حل تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسی کوششیں مختلف حلقوں کی جانب سے ہو سکتی ہیں۔
پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ انڈونیشیا ایک یا دو ماہ کے اندر امن برقرار رکھنے والے دستوں کے طور پر تقریباً 8000 فوجی غزہ بھیجے گا۔ انہوں نےکہا کہ اس منصوبے کے تحت غزہ میں 12 ہزار پولیس اہلکار اور 20 ہزار فوجی تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،ان ابتدائی اقدامات کے ذریعے ہم اس سکیورٹی میں حصہ ڈال رہے ہیں جس کی غزہ کو خوشحالی اور پائیدار امن والے مستقبل کے لیے ضرورت ہے۔ ابتدائی طور پر فورسز کو رفح میں تعینات کیا جائے گا جو ایک گنجان آباد علاقہ ہے جہاں امریکی انتظامیہ امید رکھتی ہے کہ تعمیرِ نو کی ابتدائی کوششیں وہیں مرکوز کی جائیں گی۔








