اقوام متحدہ ۔27اگست (اے پی پی):غزہ میں انخلا کے نئے اسرائیلی احکامات کے بعد عالمی ادارےاقوام متحدہ کی امداد روک دی گئی۔العربیہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح سے انخلا کے نئے احکامات جاری کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تنظیم کی انسانی امداد کی کارروائیاں پیر کو روک دی گئی ہیں۔ …
غزہ میں انخلا کے نئے اسرائیلی احکامات جاری ،اقوام متحدہ کی امداد روک دی گئی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔27اگست (اے پی پی):غزہ میں انخلا کے نئے اسرائیلی احکامات کے بعد عالمی ادارےاقوام متحدہ کی امداد روک دی گئی۔العربیہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح سے انخلا کے نئے احکامات جاری کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تنظیم کی انسانی امداد کی کارروائیاں پیر کو روک دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ امداد کی ترسیل کرنے سے قاصر ہے۔اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ اردگرد کے حالات کی روشنی میں تنظیم آج ڈیلیور کرنے کے قابل نہیں ہے۔
یہ اس وقت ہوا جب وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں الاقصی شہدا ہسپتال کے ارد گرد افراتفری پھیل گئی۔ مریضوں، ان کے ساتھیوں اور ہزاروں بے گھر افراد کو اسرائیل نے انخلا کا حکم دے دیا۔ بڑی تعداد میں مریضوں کو ہسپتال سے نکال کر سڑکوں پر پہنچا دیا گیا۔اسرائیلی فوج کے تحریری پیغامات الاقصیٰ اسپتال کے آس پاس موجود ہزاروں افراد تک پہنچے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔ یہ ہسپتال جسے غزہ کی پٹی میں اب بھی کام کرنے والے 16 ہسپتالوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے بلاک نمبر 128 کے قلب میں واقع ہے۔
مزید برآں اسرائیلی فوج نے اس معاملے کے بارے میں ایجنسی فرانس پریس کے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ انخلا کی کوششوں میں علاقے سے ہسپتالوں اور طبی سہولیات کا انخلا شامل نہیں تھا۔واضح رہے اگست کے پہلے تین ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے طیاروں کے ذریعے گرائے گئے کتابچوں یا فون پر ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے یا سماجی رابطوں کی سائٹس کے ذریعے انخلا کے 11 احکامات جاری کیے ہیں۔ ان ہدایات میں اڑھائی لاکھ لوگوں کو اپنی رہائش گاہیں چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔







