غزہ میں قحط کے خاتمے میں وقت لگے گا،ترجمان ورلڈ فوڈ پروگرام

اقوام متحدہ ۔18اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری قحط کو روکنے کے لیے وقت لگے گا، اس کے ساتھ ہی اقوام متحدہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ان تمام راہداریوں کو کھولے جنہیں جنگ کے بہانے سے اسرائیل نے بند کر کے قحط کا سا ماحول بنا رکھا ہے۔ العربیہ اردو …

اقوام متحدہ ۔18اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری قحط کو روکنے کے لیے وقت لگے گا، اس کے ساتھ ہی اقوام متحدہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ان تمام راہداریوں کو کھولے جنہیں جنگ کے بہانے سے اسرائیل نے بند کر کے قحط کا سا ماحول بنا رکھا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان عبیر عتیفہ نے جنیوا میں اس سلسلے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قحط سے غزہ کے لوگوں کو بچانے میں وقت لگے گا۔ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ کے لاکھوں افراد کے لیے پانچ ڈسٹریبیوشن سنٹرز قائم کیے ہیں،

جو اس وقت کام کر رہے ہیں،جبکہ مجموعی طور پر 145 ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کی ضرورت ہے تاکہ خوراک جس کی ایک عرصے تک ترسیل روکی گئی ہے اب ہر حصے اور ہر فرد تک خوراک پہنچائی جا سکے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب سے جنگ بندی کی گئی ہےیومیہ 560 ٹن خوراک روزانہ غزہ منتقل کی جارہی ہے لیکن یہ ضروت کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

مزید خبریں