قاہرہ۔10جنوری (اے پی پی):مصر نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوج کو خواہ وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتی ہو، غزہ میں تعینات نہیں کیا جا سکتا۔یہ بات مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نےبیان میں کہی۔ انہوں نے جنگ بندی کے لیے انتہائی کوششوں کے باوجود غزہ جنگ بندی تک پہنچنے میں اصل مشکل سیاسی ارادے کے عدم وجود میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
غزہ میں کوئی بھی غیر ملکی فوج تعینات نہیں کی جا سکتی، مصر
قاہرہ۔10جنوری (اے پی پی):مصر نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوج کو خواہ وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتی ہو، غزہ میں تعینات نہیں کیا جا سکتا۔یہ بات مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نےبیان میں کہی۔ انہوں نے جنگ بندی کے لیے انتہائی کوششوں کے باوجود غزہ جنگ بندی تک پہنچنے میں اصل مشکل سیاسی ارادے کے عدم وجود میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کا اپنے حقوق کو پوری طرح حاصل کرنا نا گزیر ہے۔ انھوں نے باور کرایا کہ غزہ میں کوئی بھی غیر ملکی فوج تعینات نہیں کی جا سکتی جبکہ قابض اسرائیلی فوج کی موجودگی میں مصر کے لیے سرحدی گزر گاہ کھولنا ممکن نہیں ہے۔








