غزہ ۔25ستمبر (اے پی پی):غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ چھاپہ مار کارروائیوں میں 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 53 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ الجزیرہ کے مطابق بدھ کو رفح شہر کے شمال مشرق میں واقع حی النصر قصبے میں ایک گھر …
غز ہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں9فلسطینی شہید ، 21 فلسطینی گرفتار

مزید خبریں
غزہ ۔25ستمبر (اے پی پی):غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ چھاپہ مار کارروائیوں میں 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 53 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ الجزیرہ کے مطابق بدھ کو رفح شہر کے شمال مشرق میں واقع حی النصر قصبے میں ایک گھر پر بمباری سے ایک ماں اور اس کے 5 بچے شہید ہو گئے۔
وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں الجلا خاندان کے ایک خیمے پر حملے کے نتیجے میں کم از کم2افرادشہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ الجلا خاندان اگست میں پہلے ہی 11 رشتہ داروں کو کھو چکا تھا۔فلسطینی شہری دفاع کے مطابق، شمالی غزہ میں غزہ سٹی کے جنوب میں زنجو محلے میں واقع گھر کو اسرائیلی فضائیہ نے نشانہ بنایا ،یہ گھر جندی خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس حملے میں ایک شخص شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوار پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا، فلسطینی گروپوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران براہ راست گولیاں چلائیں، جس سے 4افراد زخمی اور ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔اسرائیلی فوج فوجی چھاپے مارنے اور زرعی زمینوں کو تباہ کرنے کے بعد بیت لاہیا سے جزوی طور پر پیچھے ہٹ گئی۔ سیکورٹی ذرائع نے فلسطینی وفا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ہبرون میں چھاپہ مار کر6رہائشیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
صیہونی فوج نے ہیبرون کے مغرب میں ادھنا سے ایک فلسطینی کو بھی گرفتار کیا۔وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے نابلس شہر کے مشرق میں بیت فرک اور سالم کے دیہاتوں کے ساتھ ساتھ نابلس کے شمال میں اسیرہ الشمالیاتو پر دھاوا بول کر5فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔جبکہ اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس کے جنوب میں واقع دہیشی پناہ گزین کیمپ سے9فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔








