غیرملکی کارکن یا ان کے اہل خانہ کے فائنل ایگزٹ ویزے کے لئے اقامے کی کم از کم مدت 30 دن ہے، سعودی محکمہ پاسپورٹ

132

ریاض۔10جنوری (اے پی پی):سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن (جوازات ) نے کہاہے کہ غیرملکی کارکن یا ان کے اہل خانہ کے فائنل ایگزٹ ویزے کے لئے اقامے کی کم از کم مدت 30 دن ہونا ضروری ہے۔

ایس پی اےکے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے جاری بیان میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ فائنل ایگزٹ پر جانے والوں کے لئےلازمی ہے کہ ان کے اقامے کی مدت 30 دن سے کم نہ ہو۔ مدت کم ہونے کی صورت میں خروج نہائی لگے گا اور اقامے کی مدت میں توسیع کرانا ضروری ہوگا۔محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے کہا کہ اگر اقامے کی ایکسپائری 30 دن سے زیادہ اور 60 دن سے کم ہو اس صورت میں فائنل ایگزٹ ویزہ حاصل کیا جاسکتا ہے جس کے بعد باقی مدت کے ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنا ضروری ہوگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہےکہ فائنل ایگزٹ ویزے کے لئے کسی قسم کی فیس نہیں یہ مفت جاری کیا جاتا ہے۔ خروج نہائی ویزہ ابشر یا مقیم پلیٹ فارم سے جاری کرایا جاسکتا ہے ۔