اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کا مجموعی حجم 694.2 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا …
غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کا مجموعی حجم 694.2 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 215 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی مد میں 290.5 ملین ڈالر بیرون ممالک منتقل کئے گئے تھے۔
جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی مد میں 126.6 ملین ڈالر بیرون ممالک منتقلی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.9 ملین ڈالر تھے۔ پٹرولیم ریفائننگ کی مدت میں سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی مد میں سب سے زیادہ 126.4 ملین ڈالر کی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈ کی گئی ۔








