فائزر کی ایک لاکھ خواراکیں موصول ہو چکی ہیں، ہر ہفتہ ہمیں ویکسین کی کھیپ آتی رہے گی ، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کوویکس پروگرام کے ذریعے فائزر کی ایک لاکھ خواراکیں موصول ہو چکی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ویکسین آنے کا مسلسل مہم جاری ہے

اور ہر ہفتہ ہمیں ویکسین کی کھیپ آتی رہے گی کیونکہ یہ معاہدہ ہماری حکومت نے چین کے ساتھ کیا ہے اور دوسری جگہوں سے بھی ویکسین آرہی ہے جس طرح کوویکس کے ذریعے فائزر کی ایک لاکھ خواراکیں پاکستان کو موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 1.1بلین ڈالر کا بجٹ کووڈ19 ویکسین کےلئے مختص کیا ہے جس کی وجہ سے ویکیسن کی خریداری میں کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوگا، تمام معاہدے ہوچکے ہیں

جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں ویکیسن کی خوراکیں موصول ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ فائزر کی ایک لاکھ خوراک 50لاکھ لوگوں کو لگائی جاسکیں گی، یہ ان لوگوں کو لگائی جائے گی جن کی قوت مدافعت کمزور ہے۔ یا وہ کسی بیماری کا شکار ہیں