گزشتہ سال نجی سیکٹر کا 1138 ارب روپے کا منافع مضبوط معاشی نمو کی عکاسی کرتا ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):‏پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ نجی سیکٹر میں 1 ہزار ارب سے زائد کا منافع مضبوط معاشی نمو کی عکاسی کرتا ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2021 میں نجی سیکٹر نے 1138 ارب روپے کا منافع کمایا اور گزشتہ سال میں پرائیویٹ سیکٹر کا منافع 10 سالوں سے سب سے زیادہ تھا