کراچی ایکسپو سینٹر میں 24ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز 2026 کے دوسرے روز بھی سرگرمیاں جاری رہیں جن میں ملکی و غیر ملکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور بین الاقوامی تجارتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ایس آئی ایف سی کے مطابق نمائش کا انعقاد سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے …
فارما ایشیا 2026 کے دوسرے روز بھی سرگرمیاں جاری، ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت

مزید خبریں
کراچی۔22اکتوبر (اے پی پی):کراچی ایکسپو سینٹر میں 24ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز 2026 کے دوسرے روز بھی سرگرمیاں جاری رہیں جن میں ملکی و غیر ملکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور بین الاقوامی تجارتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ایس آئی ایف سی کے مطابق نمائش کا انعقاد سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔
یہ نمائش پاکستان کی فارماسیوٹیکل اور نیوٹراسیوٹیکل صنعت میں بین الاقوامی تعاون، کاروباری روابط اور تجارتی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔فارما ایشیا 2026 میں نیوٹراسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین اور ایرانی کمرشل اتاشی مراد نعمتی نے بھی شرکت کی۔ نمائش میں چین کی 50 سے زائد کمپنیوں اور 150 سے زائد مندوبین کی شرکت کو ٹیکنالوجی کے تبادلے، کاروباری روابط اور صنعتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
نمائش کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے اور باہمی شراکت داریوں کو وسعت دینے کا موقع مل رہا ہے۔فارما ایشیا 2026 پاکستان کی فارماسیوٹیکل اور نیوٹراسیوٹیکل صنعت کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے امکانات بڑھانے اور صنعت کی ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔






