پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 884.61 پوائنٹ کم ہوکر 165,046.37 پوائنٹس پر آ گیا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 167 کمپنیوں میں اضافہ، 273 میں کمی اور 126 کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 884 پوائنٹ گرکر 165,046.37 پوائنٹس پر آ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 884.61 پوائنٹ کم ہوکر 165,046.37 پوائنٹس پر آ گیا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 167 کمپنیوں میں اضافہ، 273 میں کمی اور 126 کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ابتدائی کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 86.56 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 4.48 ارب روپے رہی۔ ایم اے سی پی فلمز لمیٹڈ کے 13.75 ملین، سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 7.29 ملین اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 5.47 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔






