”فارن ایجنٹ” کی ”فارن ایڈڈ” پارٹی کا ہیلی کاپٹر ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ”فارن ایجنٹ” کی ”فارن ایڈڈ” پارٹی کا ہیلی کاپٹر ملک میں فتنہ، فساد، انتشار پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت جو اس نے تباہ کی، ٹھیک نہ ہو، مہنگائی جو اس نے کی، کم نہ ہو اور نوجوانوں کو روزگار جو اس نے چھینا، نہ ملے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے ”فارن ایجنٹ” کی ”فارن ایڈڈ”پارٹی کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے چند مناظر شیئر کئے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اِس فارن ایجنٹ کا فارن فنڈڈ ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کا دکھ بانٹنے کے لئے استعمال نہیں ہوسکتا، خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، سندھ نہیں جاسکتا کیونکہ جہاں لوگ جاں بحق ہو جائیں وہاں بشریٰ بی بی جانے نہیں دیتیں اور نہ فارن فنڈر اور ایجنڈا اجازت دیتے ہیں۔