فارن فنڈنگ کا سنگین جرم عمران خان پر ثابت ہو چکا ہے،اب اس پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، وفاقی وزیر شازیہ مری کی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کا سنگین جرم عمران خان پر ثابت ہو چکا ہے،فیصلہ آ گیا ہے، اب اس پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ اکائونٹ چھپانا قانون کی خلاف ورزی ہے ،باہر سے پیسہ لا کر پاکستان میں سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا،عارف نقوی کی طرف سے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ ملی،آج کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ عمران خان جھوٹا اور چور ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کے خلاف آپ کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں،فارن فنڈنگ کیس کسی اور نے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ہی ایک بانی رکن نے کیا اور یہ سنگین جرم عمران خان پر ثابت ہو چکا ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔