فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے ، وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ‏پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ‏پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے کہ انہوں نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے اور غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ وصول کرکے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ۔

انہوں نے کہاکہ وہ ایک بار پھر جھوٹے ترین شخص ثابت ہوئے ہیں ۔ قوم کو غیرملکی فنڈنگ کے سیاسی اثرات پر غور کرنا چاہئے۔