فاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کی ملاقات

کراچی۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے بدھ کو ایڈیٹرز اور کالم نگاروں نے ملاقات کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لکھنے والوں سے ہمیشہ عقیدت و احترام کا رشتہ رہا، پاکستان کو ایک ایسا معاشرہ بنا دیا گیا جہاں کچھ طبقات سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں …

کراچی۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے بدھ کو ایڈیٹرز اور کالم نگاروں نے ملاقات کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لکھنے والوں سے ہمیشہ عقیدت و احترام کا رشتہ رہا، پاکستان کو ایک ایسا معاشرہ بنا دیا گیا جہاں کچھ طبقات سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا جہاں ذاتی تعلقات کی بنائ پر عہدے بانٹے جاتے تھے، ایسے معاشرے میں تنائو اور غیر یقینی صورتحال جنم لیتی ہے۔ ہماری کوئی بھی نشاندہی کرے اگر ہم نے تحریکِ انصاف سے وابستہ افراد یا ذاتی تعلقات کی بنائ پر عہدے دیئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو دو سال گزرے ہیں، ہم نے لوگوں کو منزل دکھائی ہے۔ کورونا وبائ نے دنیا کے مختلف حصوں میں تباہی برپا کی، ا? تعالیٰ کے فضل اور حکومتی مخلصانہ کاوشوں سے کورونا چیلنج سے احسن انداز کے ساتھ نبرد آزما ہوئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ روابط اور ملاقاتوں کے سلسلے کو تقویت دینی ہے، ہم نے فیصلے کئے اور مسائل کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اشتہارات کے اجرائ میں پی آئی ڈی کے ریجنل آفسز کا کلیدی کردار ہو گا۔