فاٹااصلاحات بل کی منظوری نوازشریف اور ن لیگ کی مرہون منت ہے،انجینئرامیرمقام

پشاور۔12 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ( ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے ایف سی آر خاتمے اور فاٹااصلاحات پرقبائلی عوام کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ فاٹامیں1973قانون کانفاذاوراسمبلی میںبل کی منظوری فاٹااصلاحات کے روح رواںقائدمحمدنوازشریف اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے۔انہوںنے کہاکہ قبائلی عوام کی قربانیوںکااعتراف اور مشکلات کاادراک صرف پاکستان مسلم لیگ(ن)ہی کوتھا،اب فاٹاتیزترترقی کی راہ پرگامزن ہوگا اورقبائلی عوام سپریم کورٹ اورہائی کورٹ سے رجوع …

پشاور۔12 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ( ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے ایف سی آر خاتمے اور فاٹااصلاحات پرقبائلی عوام کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ فاٹامیں1973قانون کانفاذاوراسمبلی میںبل کی منظوری فاٹااصلاحات کے روح رواںقائدمحمدنوازشریف اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے۔انہوںنے کہاکہ قبائلی عوام کی قربانیوںکااعتراف اور مشکلات کاادراک صرف پاکستان مسلم لیگ(ن)ہی کوتھا،اب فاٹاتیزترترقی کی راہ پرگامزن ہوگا اورقبائلی عوام سپریم کورٹ اورہائی کورٹ سے رجوع کرسکیںگے۔انہوںنے کہاکہ فاٹاکے عوام کیساتھ قائدمحمدنوازشریف اوروزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے وعدے کوعملی جامہ پہنادیاہے،70سال بعد قبائلیوںکوبنیادی حقوق دیناقائدمحمدنوازشریف اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے سرہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ہزارخوانی پشاورمیںمسلم لیگی رہنماءنیک زادہ کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں