فجر اوپن اورورلڈ تائیکوانڈوپریذیڈنٹ ایشیا کپ میں شرکت کے بعد پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی۔ 02 مارچ (اے پی پی):ایران کے دارالحکومت تہران میں کھیلی جانے والی 33ویں فجر اوپن اورورلڈ تائیکوانڈوپریذیڈنٹ ایشیا کپ میں شرکت کے بعد پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں ہارون خان، حمزہ سعید، مظہر عباس،شاہ زیب خان، اربازخان،اختشام الحق کا وطن واپس پہنچنے پرہفتہ کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ایگزیکٹیو ممبر زبیر ماچاو دیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا …

کراچی۔ 02 مارچ (اے پی پی):ایران کے دارالحکومت تہران میں کھیلی جانے والی 33ویں فجر اوپن اورورلڈ تائیکوانڈوپریذیڈنٹ ایشیا کپ میں شرکت کے بعد پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں ہارون خان، حمزہ سعید، مظہر عباس،شاہ زیب خان، اربازخان،اختشام الحق کا وطن واپس پہنچنے پرہفتہ کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ایگزیکٹیو ممبر زبیر ماچاو دیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہارپہنائے۔ اس موقع پر فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے +87کیٹیگری میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے حمزہ سعید کاکہنا تھاکہ چیمپئین شپ کے دوران مدمقابل کھلاڑیوں سے سخت مقابلہ رہا، خصوصا ایرانی کھلاڑیوں نے ٹف ٹائم دیا

تاہم ہمارے ہیڈ کوچ یوسف کرامی کی بھرپوررہنمائی اور ٹریننگ سیشنز میں کی گئی محنت کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی، میرا اگلا ٹارگٹ پیرس اولمپک کیلئے رواں مارچ چین میں کھیلے جانے والے ایشین اولمپک کوالیفائی مقابلوں اور مئی میں ویتنام میں ہونے والی ایشین تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنا ہے جس کیلئے اپنی ٹریننگ پرمزید توجہ دوں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے حمزہ سعید کو فجر اوپن چیمپئین شپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے پریذیڈنٹ ایشیا کپ میں برونز میڈل بھی اپنے نام کیا۔

ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ ایشیا کپ میں54کیٹیگری میں برونز میڈل جیتنے والے شاہ زیب خان کاکہنا تھا کہ گولڈ میڈل نہ جیتنے کا بہت افسوس ہے، سیمی فائنل میں قازقستان کے بیکٹور اورلخانیو سے بہت سخت مقابلہ رہا، بدقسمتی سے فائٹ ہار گیا۔ دریں اثنا پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ اور سی ای او عمرسعید نے ایران میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے آنے والے ایونٹس میں کھلاڑیوں سے مزید بہتر نتائج کی امید ظاہر کی ہے۔

مزید خبریں