فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

بلاوائیو۔ 20 جولائی (اے پی پی): پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف نہ صرف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا بلکہ وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے والے اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا اور عالمی سطح پر سب …

بلاوائیو۔ 20 جولائی (اے پی پی): پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف نہ صرف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا بلکہ وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے والے اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے چھٹے بلے باز بھی بن گئے۔ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے نومبر 2014ءمیں سری لنکا کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراو¿نڈ پر شاندار اننگز کھیل کر 264 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ناقابل شکست 237 رنز بنائے، بھارت کے وریندر سہواگ 219، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 اور بھارت کے روہت شرما 209 رنز کے ساتھ بالترتیب سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں