نوٹنگھم۔15جولائی (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو ٹی ٹونٹی کیریئر میں ایک ہزار مکمل مکمل کرنے کیلئے مزید 52 رنز درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (آج) جمعہ سے گا۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو ٹی ٹونٹی کیریئر میں 1000 رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 52 رنز درکار ہیں، وہ …
فخر زمان ٹی ٹونٹی کیریئر میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے

مزید خبریں
نوٹنگھم۔15جولائی (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو ٹی ٹونٹی کیریئر میں ایک ہزار مکمل مکمل کرنے کیلئے مزید 52 رنز درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (آج) جمعہ سے گا۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو ٹی ٹونٹی کیریئر میں 1000 رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 52 رنز درکار ہیں،
وہ ٹی ٹونٹی میں ایک ہزار رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز ہوں گے۔ ان سے پہلے ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، عمر اکمل، احمد شہزاد اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز محمد حفیظ نے بنا رکھے ہیں۔ انہوں نے 106 میچوں میں 2388 رنز بنائے۔ شعیب ملک 2323 رنز کے ساتھ دوسرے اور کپتان بابر اعظم نے صرف 54 میچوں میں 2035 رنز بنا رکھے ہیں۔








