فرانسیسی جزیرے مایوٹ میں سمندری طوفان سے اموات کئی سو تک پہنچنے کا اندیشہ

پیرس۔16دسمبر (اے پی پی):بحر ہند میں فرانس کے علاقےمایوٹ میں سمندری طوفان سے سینکڑوں اموات کا اندیشہ ہے۔ اس جزیرے پرآنے والے سمندر ی طوفان چیڈو کےزیر اثر چلنے والی ہوائوں کی رفتار 225 کلو میڑ فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔قبل ازیں متاثرے جزیرے میں اموات 14 اور زخمیوں کی تعداد 246 بتائی گئی تھی۔ بی بی سی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سمندری طوفان سے …

پیرس۔16دسمبر (اے پی پی):بحر ہند میں فرانس کے علاقےمایوٹ میں سمندری طوفان سے سینکڑوں اموات کا اندیشہ ہے۔

اس جزیرے پرآنے والے سمندر ی طوفان چیڈو کےزیر اثر چلنے والی ہوائوں کی رفتار 225 کلو میڑ فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔قبل ازیں متاثرے جزیرے میں اموات 14 اور زخمیوں کی تعداد 246 بتائی گئی تھی۔

بی بی سی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سمندری طوفان سے نقصان کا مکمل اندازہ لگانے کے بعد اموات یقینی طور پر کئی سو اور ممکن ہے کہ کئی ہزار تک پہنچ جائیں گی ۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس سے قبل کہا تھا کہ 250 امدادی کارکنوں کا ایک دستہ مایوٹ روانہ کیا جا رہا ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو نے ایک بیان میں کہا کہ طوفان سےکچے گھرمکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اور انہیں بڑی تعداد میں اموات کا خدشہ ہے۔مڈغاسکر کے شمال مغرب میں واقع مایوٹ ایک اہم جزیرے گرینڈ ۔

ٹیرے اور کئی چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے۔تین لاکھ آبادی کے جزیرے کے زیادہ تر باشندے ٹین کی چھتوں والی جھونپڑیوں میں رہتے ہیں، اورکئی ہزار لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔

طوفان کے باعث بجلی، پانی اور انٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہو چکی ہے اور فرانسیسی حکومت نے سامان اور ہنگامی کارکنوں کے ساتھ ایک فوجی ٹرانسپورٹ مایوٹ روانہ کیا ہے ۔

فرانس کے قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ فرانکوئس ڈورورے نےایکس پر اپنے ٹویٹ پر لکھا کہ علاقے کے پامنڈزی ہوائی اڈے ، خاص طور سےاس کے ٹاور کو طوفان سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی ٹریفک کو ابتدائی طور پر فوجی امدادی طیاروں کے ساتھ بحال کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے فوجی طیارے جزیرے کی طرف روانہ کر دیئے گئے ہیں۔