پیر س۔7مارچ (اے پی پی):فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز شارل ڈیگول بحیرہ روم پہنچ گیا۔ اے یف پی کے مطابق فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز شارل ڈیگول، جسے فرانس نے اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو موجودہ حالات کے ہیش نظر مشرق وسطیٰ بھیجا تھاآبنائے جبرالٹر عبور کرنے کے بعد بحیرہ روم پہنچ گیا ہے۔ یہ بحری جہاز شمالی یورپ میں نیٹو کے ایک مشن کا حصہ تھا اور فرانسیسی صدر …
فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز شارل ڈیگول بحیرہ روم پہنچ گیا

مزید خبریں
پیر س۔7مارچ (اے پی پی):فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز شارل ڈیگول بحیرہ روم پہنچ گیا۔ اے یف پی کے مطابق فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز شارل ڈیگول، جسے فرانس نے اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو موجودہ حالات کے ہیش نظر مشرق وسطیٰ بھیجا تھاآبنائے جبرالٹر عبور کرنے کے بعد بحیرہ روم پہنچ گیا ہے۔
یہ بحری جہاز شمالی یورپ میں نیٹو کے ایک مشن کا حصہ تھا اور فرانسیسی صدر میکرون نے اسے مشرق وسطیٰ بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔ انہوں نے مشرقی بحیرہ روم میں بڑے فوجی سازوسامان بشمول طیارہ بردار جہاز شارل ڈیگول بھیجنے کا اعلان کیا کیونکہ فرانس کو اپنی، اپنے شہریوں، اپنے اڈوں اور خطے میں اپنے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ فرانس اس خطے میں جنگ نہیں لڑ رہا۔ یہ فرانسیسی مردوں، عورتوں اور اپنے اتحادیوں کی حفاظت کر رہا ہے ۔








