فرانس میں برڈ فلوکے باعث 8 لاکھ بطخیں تلف کرنے کا اعلان

پیرس ۔ 6جنوری (اے پی پی) فرانس میں برڈ فلو کی وبا کے پھیلاﺅ میں اضافے کی بنا پر 8 لاکھ بطخیں تلف کی جائیں گی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں برڈ فلو سے متاثرہ 89 بطخیں پائی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 20 جنوری تک علاقے کی تمام بطخوں کو تلف …

پیرس ۔ 6جنوری (اے پی پی) فرانس میں برڈ فلو کی وبا کے پھیلاﺅ میں اضافے کی بنا پر 8 لاکھ بطخیں تلف کی جائیں گی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں برڈ فلو سے متاثرہ 89 بطخیں پائی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 20 جنوری تک علاقے کی تمام بطخوں کو تلف کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب جمہوریہ چیک اور سلووینیا میں بھی اس قسم کے واقعات پیش آئے ہیں۔واضح رہے کہ فرانس یورپی یونین کا پولٹری مصنوعات تیار کرنے والا بڑا ملک ہے۔

Leave a Reply