فرانس میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

پیرس۔ 17 مارچ (اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت سخت فیصلے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فرانس میں کورونا سے متاثر علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ کورونا کی روک تھام …

پیرس۔ 17 مارچ (اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت سخت فیصلے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فرانس میں کورونا سے متاثر علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں ملک کی سرحدیں سیل کی جا رہی ہیں ۔صدرکا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے قرنطینہ کی مدت پندرہ دن ہو گی۔ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔صدر ماکروں نے کہا کہ فرانس اس وقت کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہم بہت مشکل دور سے گذر رہے ہیں۔