فرانس نے برکینا فاسو کی جانب سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے فیصلے کو "مخاصمانہ اور بے بنیاد” قرار دے دیا

فرانس نے برکینا فاسو کی جانب سے سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کے فیصلے کو "مخاصمانہ اور بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام برکینا فاسو کی حکومت کےتشویشناک طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔شنہوا کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ وہ برکینا فاسو کے فیصلے کے جواب میں مناسب جوابی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

پیرس۔27جون (اے پی پی):فرانس نے برکینا فاسو کی جانب سے سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کے فیصلے کو "مخاصمانہ اور بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام برکینا فاسو کی حکومت کےتشویشناک طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔شنہوا کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ وہ برکینا فاسو کے فیصلے کے جواب میں مناسب جوابی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

دوسری جانب برکینا فاسو کے وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے کے بعد فرانس سے سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان کے مطابق باہمی احترام، باہمی اعتماد، داخلی معاملات میں عدم مداخلت اور قومی خودمختاری جیسے اصولوں پر مبنی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے ضروری حالات اب موجود نہیں رہے، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔