فرانس کا اسرائیل سے7 اکتوبر کے حملوں کا مناسب جواب دینے کا مطالبہ

پیرس ۔24اکتوبر (اے پی پی):فرانس نے اسرائیل سے7 اکتوبر کے حملوں کا مناسب جواب دینے کا مطالبہ کردیا۔سعود ی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے قومی اسمبلی میں بحث کے دوران کہا کہ فرانس اسرائیل اور فلسطین کا دوست ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب متاثرین برابر ہیں اور کسی کی زندگی کسی دوسرے سے کم قیمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانس غزہ کی پٹی میں …

پیرس ۔24اکتوبر (اے پی پی):فرانس نے اسرائیل سے7 اکتوبر کے حملوں کا مناسب جواب دینے کا مطالبہ کردیا۔سعود ی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے قومی اسمبلی میں بحث کے دوران کہا کہ فرانس اسرائیل اور فلسطین کا دوست ہے۔

انہوں نے کہاکہ سب متاثرین برابر ہیں اور کسی کی زندگی کسی دوسرے سے کم قیمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانس غزہ کی پٹی میں امداد کی تقسیم کی اجازت دینے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

رفح گزرگاہ کو کھولنا ابھی بھی بہت محدود ہے۔ ہم رفح گیٹ کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ نئی امداد کو گزرنے کی اجازت دی جاسکے۔ امداد کی تقسیم کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے جو مستقل جنگ بندی کا باعث بن سکتی ہے۔