پشاور۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ فرنٹیرکنسٹیبلری شہدا ء پیکج میںاضافہ کیاجائیگا جبکہ دیگرمسائل کاحل بھی ترجیحات میںشامل ہے اورانشاء اللہ ڈیڑھ ماہ میں فرنٹیر کنسٹبلری کے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ محدودوسائل میںامن وامان کے قیام کیلئے اورسیکورٹی فرائض کی انجام دہی میں فرنٹیرکنسٹبلری قربانیاںاورخدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپنے لہوسے امن کے دیئے جلانے والے شہداء آج بھی قوم کے دلوںمیں زندہ …
فرنٹیرکنسٹیبلری شہدا ء پیکج میں اضافہ کیاجائیگا، دیگرمسائل کاحل بھی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
پشاور۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ فرنٹیرکنسٹیبلری شہدا ء پیکج میںاضافہ کیاجائیگا جبکہ دیگرمسائل کاحل بھی ترجیحات میںشامل ہے اورانشاء اللہ ڈیڑھ ماہ میں فرنٹیر کنسٹبلری کے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ محدودوسائل میںامن وامان کے قیام کیلئے اورسیکورٹی فرائض کی انجام دہی میں فرنٹیرکنسٹبلری قربانیاںاورخدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپنے لہوسے امن کے دیئے جلانے والے شہداء آج بھی قوم کے دلوںمیں زندہ ہیں،ایف سی سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی قربانیوںاورخدمات کوقوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے فرنٹیرکنسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاورمیں اجلاس کی صدارت کے بعدایف سی کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیںکمانڈنٹ ایف سی معظم جاء انصاری نے وفاقی وزیرکوفرنٹیرکنسیٹبلری کی خدمات،قربانیوں اورحکمت عملی کے حوالے سے مفصل بریفنگ بھی دی۔وفاقی وزیربرائے داخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاکہ فرنٹیرکنسٹیبلری کے نڈرجوانوں نے دہشت گردی کاقلع قمع کرنے کیلئے ہراول دستے کاکردارادا کیاہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ایف سی کوجدیداسلحہ سے لیس کرنے اورخاطرخواہ فنڈزفراہم کرنے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگا،بارڈر وملحقہ علاقہ جات ،خیبرپختونخوا،اقتصادی راہداری،گلگت بلتستان،واپڈا،سوئی گیس،این ایچ اے،سندھ میںجیلوںاورفارن دفاتر سیکورٹی سمیت اقوام متحدہ میںمستقل نمائندگی کے دوران ایف سی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔بعدازاں وفاقی وزیربرائے داخلہ شیخ رشیداحمدنے فرنٹیرکنسٹیبلری ہیڈکوارٹرمیںایم آئی روم(چھوٹے ہسپتال)کاافتتاح بھی کیا۔








