اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)بڑی دکانوں اورریٹیل آئوٹ لیٹس پر فروخت کے ریکارڈ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کمپوٹرائزڈ نظام سے منسلک کرنے سے نہ صرف دکانداروں اور ریٹیل آئوٹ لیٹس مالکان کو سیلز ٹیکس ریٹرن بنانے میں مدد ملے گی بلکہ بار بار معائنوں کے خاتمہ اور اخراجات میں کمی بھی ممکن ہو سکے گی، نظام سے منسلک دکانداروں کو 17 فیصد …
فروخت کے ریکارڈ کوکمپوٹرائزڈ نظام سے منسلک کرنے سے بڑی دکانوں اورریٹیل آئوٹ لیٹس کے مالکان کوسیلز ٹیکس ریٹرن بنانے میں مدد، ترجمان ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)بڑی دکانوں اورریٹیل آئوٹ لیٹس پر فروخت کے ریکارڈ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کمپوٹرائزڈ نظام سے منسلک کرنے سے نہ صرف دکانداروں اور ریٹیل آئوٹ لیٹس مالکان کو سیلز ٹیکس ریٹرن بنانے میں مدد ملے گی بلکہ بار بار معائنوں کے خاتمہ اور اخراجات میں کمی بھی ممکن ہو سکے گی، نظام سے منسلک دکانداروں کو 17 فیصد کی بجائے 14 فیصد سیلز ٹیکس کی ادائیگی کی رعایت دی گئی ہے۔ ترجمان ایف بی آر نے جمعرات کو یہاں ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر سیّد شبر زیدی نے اس ضمن میں ان لینڈ ریونیو کے تمام چیف کمشنرز کو ٹیئر ون ریٹیل آئوٹ لیٹس پر پوائنٹ آف سیل، انوائسنگ نظام (پی او ایس) کے اطلاق کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں ٹیئر۔ ون سے منسلک ریٹیل آئوٹ لیٹس اور بڑی دکانوں کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے براہ راست منسلک کرنے کو یقینی بنائیں اور جو آئوٹ لیٹس رہ گئے ہیں انہیں اس نظام میں شامل کرنے کیلئے 25 دسمبر تک عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے آئوٹ لیٹس اور بڑی دکانوں کے مالکان کو کئی لحاظ سے فائدہ پہنچے گا، نظام سے منسلک دکانداروں کو 17 فیصد کی بجائے 14 فیصد سیلز ٹیکس کی ادائیگی کی رعایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس کمشنرز پر واضح کیا ہے کہ ملک میں ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے میں پی او ایس انوائسنگ کا نظام اہمیت کا حامل ہے، اس لئے ایف بی آر کے تمام دفاتر کو اسی نظام کے اطلاق کے لئے فعال اور مؤثر طرز عمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے ٹیئر ون میں شامل ریٹیل آئوٹ لیٹس کو اس نظام سے منسلک کرنے کے لئے چیف کمشنرز کو ٹیمیں بنانے اور 25 دسمبر تک اس کے اطلاق کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے








