دوبئی ۔ 06 مارچ (اے پی پی) ماہرین تجارت نے کہا ہے کہ فروری کے دوران سعودی عرب میں تیل سے ہٹ کر نجی شعبے کی شرح نمو 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی۔متحدہ عرب امارات کے ادارے این بی ڈی کی سربراہ خدیجہ حق کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران سعودی عرب کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 57 پوائنٹس رہا جو جنوری میں …
فروری کے دوران سعودی عرب میں تیل سے ہٹ کر نجی شعبے کی شرح نمومیں اضافہ

مزید خبریں
دوبئی ۔ 06 مارچ (اے پی پی) ماہرین تجارت نے کہا ہے کہ فروری کے دوران سعودی عرب میں تیل سے ہٹ کر نجی شعبے کی شرح نمو 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی۔متحدہ عرب امارات کے ادارے این بی ڈی کی سربراہ خدیجہ حق کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران سعودی عرب کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 57 پوائنٹس رہا جو جنوری میں 56.7 پوائنٹس رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ مہینے کے دوران مصنوعات کی طلب اور خدمات کے شعبے میں اضافہ ہوا تاہم ملازمتوں کے مواقع کی شرح سست رہی۔








