فروری 2018ءکے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 23.5 فیصد کی کمی

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) فروری 2018ءکے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 23.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2018ءکے دوران مشینری کی درآمدات کا حجم 889.3 ملین ڈالر تک کم ہو گیا ہے جبکہ فروری 2017ءکے دوران مشینری کا درآمدی بل 1161.8 ملین ڈالر تھا۔ اس طرح فروری 2017ءکے مقابلہ میں فروری 2018ءکے …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) فروری 2018ءکے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 23.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2018ءکے دوران مشینری کی درآمدات کا حجم 889.3 ملین ڈالر تک کم ہو گیا ہے جبکہ فروری 2017ءکے دوران مشینری کا درآمدی بل 1161.8 ملین ڈالر تھا۔ اس طرح فروری 2017ءکے مقابلہ میں فروری 2018ءکے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 23 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔