راولپنڈی۔ 24نومبر(اے پی پی)ماہرین نے کہا ہے کہ فش فارمنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے تاہم فش فارم بنانے سے قبل مناسب جگہ کا چنائو سب سے اہم ہے کیونکہ کسی بھی فش فارم کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک جگہ کے چنائو پر ہے ۔ماہرین نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ زرخیز اور اچھی زمین مچھلی کی بہتر پیداوار کی ضامن ہے تاہم نشیبی …
فش فارم کی کامیابی کا انحصار زمین کے درست چنائو پر ہے،ماہرین

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 24نومبر(اے پی پی)ماہرین نے کہا ہے کہ فش فارمنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے تاہم فش فارم بنانے سے قبل مناسب جگہ کا چنائو سب سے اہم ہے کیونکہ کسی بھی فش فارم کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک جگہ کے چنائو پر ہے ۔ماہرین نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ زرخیز اور اچھی زمین مچھلی کی بہتر پیداوار کی ضامن ہے تاہم نشیبی ،سیم زدہ اور کسی حد تک کلراٹھی اور بے کار زمین کو بھی مچھلی فارم بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ماہرین نے کہاکہ مچھلی فارم بنانے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے جو سیلابی پانی سے محفوظ ریتلی ہو اور فارم میں سے پانی بوقت ضرورت نکالا جا سکے جبکہ اس کے علاوہ فارم تک گاڑی کی آسان رسائی ،پانی کی وافر فراہمی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھنابھی ضروری ہے ۔محکمہ ماہی پروری پنجاب کا کہنا ہے کہ فش فارم کی کامیابی کا انحصار زمین کے درست چنائو پر ہے ،ایسی زمین جس میں پانی ٹھہرنے کی مکمل صلاحیت ہو وہ مچھلی فارم بنانے کے لیے موزوں تصور کی جاتی ہے ۔








