فلائی دبئی اپنے بیڑے میں اضافے کےلیے نئے طیارے خریدے گی،سی ای او غیث الغیث

دبئی ۔13فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کے سی ای او غیث الغیث نے کہا ہے کہ کمپنی اپنے بیڑے میں اضافے کے لیے نئے طیارے خریدنے پر غور کررہی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فلائی دبئی کے بیڑے میں 88 بوئنگ طیارے ہیں جو 55 ممالک کے 126 روٹس پر سروسز فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے توقع …

دبئی ۔13فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کے سی ای او غیث الغیث نے کہا ہے کہ کمپنی اپنے بیڑے میں اضافے کے لیے نئے طیارے خریدنے پر غور کررہی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فلائی دبئی کے بیڑے میں 88 بوئنگ طیارے ہیں جو 55 ممالک کے 126 روٹس پر سروسز فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں برس ایئرلائن کو 10 سے 12 بوئنگ میکس 737 مل جائیں گے۔