ابو ظہبی۔13فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ اپنے فضائی بیڑے میں اضافے کے لئے نئے طیارے خریدنے پر غور کررہے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات فلائی دبئی کے سی ای او غیث الغیث نے گزشتہ روز امارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ رواں سال ایئرلائن کو 10 سے 12 بوئنگ میکس …
فلائی دبئی کا نئے طیارے خریدنے پر غور

مزید خبریں
ابو ظہبی۔13فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ اپنے فضائی بیڑے میں اضافے کے لئے نئے طیارے خریدنے پر غور کررہے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات فلائی دبئی کے سی ای او غیث الغیث نے گزشتہ روز امارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ رواں سال ایئرلائن کو 10 سے 12 بوئنگ میکس 737 مل جائیں گے۔
توقع ہے نومبر میں ہونے والے دبئی ایئرشو کے دوران اس کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت فلائی دبئی کے بیڑے میں 88 بوئنگ طیارے ہیں جو 55 ممالک کے 126 روٹس پر سروسز فراہم کرتے ہیں۔ فلائی دبئی کے پاس 88 بوئنگ 737 طیارے اور 58 ممالک کے 125 سے زیادہ شہروں تک نیٹ ورک موجود ہے۔ 2023 میں دبئی ایئر شو کے دوران 30 بوئنگ 787-9 طیاروں کے لئے کا اپنا پہلا وائڈ باڈی آرڈر بھی دیا تھا۔








