فلسطینی بچوں کا انسانی زنجیر بنا کر اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

نابلس ۔ 21 اپریل (اے پی پی) فلسطینی بچوں نے انسانی زنجیر بنا کر اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 500 سے زیادہ فلسطینی بچوں اور دیگر شہریوں نے فلسطینی قیدیوں کے قومی دن کے موقع پر مغربی کنارے کے شہر نابلس میں انسانی زنجیر بنائی اور بلدیہ کی عمارت کے سامنے سے شہدا سکوائر کی جانب …

نابلس ۔ 21 اپریل (اے پی پی) فلسطینی بچوں نے انسانی زنجیر بنا کر اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 500 سے زیادہ فلسطینی بچوں اور دیگر شہریوں نے فلسطینی قیدیوں کے قومی دن کے موقع پر مغربی کنارے کے شہر نابلس میں انسانی زنجیر بنائی اور بلدیہ کی عمارت کے سامنے سے شہدا سکوائر کی جانب مارچ کیا۔انسانی زنجیر بنانے والے بچوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ اسرائیل کے نسل پرستانہ اور دہشت گردی اقدامات کی مذمت میں نعرے لگار ہے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply